آپ کی فرقت نے مارا یا نبی - امداد اللہ مہاجر مکی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: امداد اللہ مہاجر مکی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپﷺ کی فرقت نے مارا یا نبیﷺ

دل ہوا غم سے دو پارا یا نبیﷺ


حق تعالی کے تمہی محبوب ہو

کون ہے ہمسر تمہارا یا نبیﷺ


طالب دیدار ہوں، دکھلائیے

روئے نورانی خداراا یا نبیﷺ


باغ جنت سے ہے افضل لاکھ بار

مجھ کو وہ کوچہ تمہارا یا نبیﷺ


لیجئے در پر بلا کب تک پھروں

در بدر یوں مارا مارا یا نبیﷺ


چین آتا ہے میرے دل کو تمام

نام لیتے ہی تمہارا یا نبیﷺ


مرتے دم گر دیکھ لوں روئے شریف

زندگی ہووے دوبارا یا نبیﷺ


= مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

امداد اللہ مہاجر مکی