"نعت کائنات" :حقوق تصانیف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شہنشاہ ہر دو عالم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقصود وجود آدم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

تیرا شکر اے خدا کہ ہماری پشت و پناہ شہنشاہ مکرم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

نادم تو ہوں گناہوں پے مگر پریشاں نہیں کیونکہ پیشوائے عالم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

مجھ کو نہیں ہے غم کہ آپ کا سایہ فگن ہے ہر دو عالم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

المدد اے نبی مکرم آتش عشق میں ہوں ختم معراج دل ہے صنم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

ختم رسل اور چراغ دیں ہےنور حق مہ جبیں رحمت دو عالم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

ہے شان تیری مالک کل تم ہی ہو ختم رسل ماہ عرب وعجم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

اے عاشقوں کے کعبہ تیری معرفت ہو عطا آئے تیری پناہ میں ہم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

کر پیروی ان کی گر چاہئیے نجات وہ شہنشاہ معظم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم

غلام ہے تیرا اور چار یاروں کا "شہروز" کر کرم اے مکرم حبیب خدا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم