یا حبیب خدا سید الانبیا آپ جیسا کوئی رب کا پیارا نہیں ۔ یامین وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:41، 22 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: یامین وارثی ==== {{نعت}} ==== یا حبیبِ خدا سید الانبیا آپ جیسا کوئی رب کا پیارا نہی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: یامین وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا حبیبِ خدا سید الانبیا آپ جیسا کوئی رب کا پیارا نہیں

آپ کو خلق فرما کے رب نے کہا یا نبی کوئی ثانی تمہارا نہیں


کیا شجر کیا حجر کیا ملک کیا بشر سب غلام آپ کے ہیں شہِ بحر وبر

آپ وہ بحرِ عظمت ہیں یا مصطفیٰ جس کی لہروں کا کوئی کنارہ نہیں


باعثِ عرش ولوح وقلم آپ ہیں سب سے بعداز خدا محترم آپ ہیں

آپ کی رفعتیں آپ کی عظمتیں کس جگہ اور کہاں آشکارا نہیں


آسماں والے کہتے ہیں احمد وہاں اور زمیں پر محمد ہے نام آپ کا

بے لقب آپ کا نام نامی کہیں رب نے قرآن میں بھی پکارا نہیں


رحمتِ دو جہاں سرورِ سروراں، مونسِ بیکساں، شافعِ عاصیاں

آپ ہیں آپ ہیں آپ ہیں آپ ہیں کیوں کہوں میرا کوئی سہارا نہیں


انبیا، اولیا، اصفیا، اتقیا، کیا گنہ گار کیا زاہد و پارسا

کون ہے جس نے اپنی مدد کے لیے آپ کے در پہ دامن پسارا نہیں