کرم آج بالا ۓ بام آگیا ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:43، 20 جولائی 2022ء از 49.32.234.196 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: خالد محمود خالد بشکریہ: عالم نظامی === {{نعت}} === کرم آج بالائے بام آ گیا ہے زب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خالد محمود خالد

بشکریہ: عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرم آج بالائے بام آ گیا ہے

زباں پر محمد کا نام آ گیا ہے


درودوں کی بارش ہے کون و مکاں پر

کہ آج انبیاء کا امام آ گیا ہے


مجھے مل گئی ہے دو عالم کی شاہی

مرا ان کے منگتوں میں نام آ گیا ہے


مرے پاس کچھ بھی نہ تھا روزِ محشر

نبی کا وسیلہ ہی کام آ گیا ہے


مزا جب ہے سرکار محشر میں کہہ دیں

وہ دیکھو ہمارا غلام آ گیا ہے


چراغاں ہوا بزمِ ہستی میں خالدؔ

نگاہوں میں حسن تمام آ گیا ہے