نقشِ پائے حضور کیا کہیے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:49، 25 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
نعت رسول ﷺ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شاعر: سلمان رسول
نورِ حق کی اسے ضیا کہیے
نعت کہنا کہاں مرے بس میں
میرے آقا کی بس دَیا کہیے
راہ طیبہ کا لطف کیا ہو اگر
شعر ہر گام اک نیا کہیے
بزمِ ہستی میں میرے آقا سا
ہے کوئی اور باحیا؟ کہیے!
درِ احمد پہ آنے والا گدا
خالی ہاتھوں کبھی گیا کہیے؟