مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:52، 29 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں

تو پھر حیات سے بڑھ کر کوئی عذاب نہیں


امڈ رہی ہیں اگر آندھیاں تو کیا غم ہے

کہ میرا خیمہِ ایمان بے طناب نہیں


ترے کمالِ مساوات کی قسَم ہے مجھے

کہ تیرے دیں سے بڑا کوئی انقلاب نہیں


ندیم پر ترے احساں ہے اس قدر جن کا

کوئی شمار نہیں ہے کوئی حساب نہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی | احمد ندیم قاسمی کی حمدیہ و نعتیہ شاعری