محمد مصطفی سالار دیں ہیں ۔ گستاخ بخاری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:31، 18 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: گستاخ بخاری ==== {{نعت}} ==== محمد مصطفیٰ سالارِ دیں ہیں محمد مصطفیٰ انوارِ دیں ہی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گستاخ بخاری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد مصطفیٰ سالارِ دیں ہیں

محمد مصطفیٰ انوارِ دیں ہیں


وہ فضلنا علیٰ بعضِ کی تفسیر

وہ اکمل، مستند معیار دیں ہیں


ہے ان کا نام انوارِ ہدایت

یقیناً مصطفیٰ سرکارِ دیں ہیں


محمد دین کے جسمِ مطہرّ

صحابہ آپ کے رُخسارِ دیں ہیں


ہے ان کے فضل وحکمت کا نتیجہ

زمینِ دہر پر گلزارِ دیں ہیں


جنہیں دستِ نبی نے چُھو لیا ہے

بہ فضل یزد وہ شہکارِ دیں ہیں


بھروسہ ہے انہیں لطفِ نبی کا

جو عبداللہ ہیں اور مے خوارِ دیں ہیں


محمد با خبر ہیں با بصر ہیں

ہمارے سب کے واقف کارِ دیں ہیں


فقط گستاخ ہیں عاجز ہیں ہم لوگ

ہمارے من کہاں بسیارِ دیں ہیں