فلک کے نظارو زمیں کے بہارو ۔ محمد علی ظہوری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:47، 14 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی)
شاعر: محمد علی ظہوری
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں
اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں
انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں
ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں
ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے
درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں
کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں
کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی
مزید دیکھیے
محمد علی ظہوری | عبد الستار نیازی | اعظم چشتی | قاری زبید رسول | منظور الکونین | خورشید احمد | مظفر وارثی | وحید ظفر قاسمی | ام حببیہ