فلک کے نظارو زمیں کے بہارو ۔ محمد علی ظہوری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:09، 29 ستمبر 2023ء از 202.47.35.132 (تبادلۂ خیال) (←نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
|
|
|
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں
اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں
انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں
ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی مرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں
ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے
درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں
کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں
کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | اعظم چشتی | قاری زبید رسول | منظور الکونین | خورشید احمد | مظفر وارثی | وحید ظفر قاسمی | ام حببیہ