عجب ہے کیف عجب ہے خمار آنکھوں میں ۔ شاعر لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:21، 15 ستمبر 2023ء از 108.48.73.243 (تبادلۂ خیال) (←‏{{نعت}})
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شاعر لکھنوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عجب ہے کیف عجب ہے خمار آنکھوں میں

بسا ہوا ہے نبی کا دیار آنکھوں میں


جو آئی یادِ مدینہ تو آنسووؔں کی طرح

چھپا لیا ہے اسے بے قرار آنکھوں میں


مجھے تلاش نہیں سُرمہ بصیرت کی

ہے ان کی راہ گزر کا غبار آنکھوں میں


کھڑے ہوئے ہیں ترے در پہ تیرے دیوانے

وفا کی نذر لیے اشکبار آنکھوں میں


قسم خدا کی مدینہ جنہوں نے دیکھا ہے

میں ڈھونڈلوں گا وہ آنکھیں ہزار آنکھوں میں


تصوّ رات میں طیبہ ہے روبرو شاعر

رچی ہوئی ہے مجسّم، بہار آنکھوں میں