صابر صابری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:55، 17 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا)
نمونہ کلام
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے نور خدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آ جانا
اے پردہ نشیں دل کے پردہ میں رہا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا
میں قبر اندھیری میں گھبراوں گا جب تنہا
امداد کو میری تم آ جانا رسول اللہﷺ
روشن میری تربت کو للہ ذرا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا
چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے
اس در سے شفا پائی دکھ درد ے ماروں نے
آتا ہے ان میں صابر ہر دکھ کی دعا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا