شیخوپورہ میں مقابلہ نعت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:51، 10 جون 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شیخوپورہ ( 24نیوز ) شیخوپورہ کے ضلع کونسل ہال میں مقابلہ حسن نعت نے سماں باندھ دیا۔ نع...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شیخوپورہ ( 24نیوز ) شیخوپورہ کے ضلع کونسل ہال میں مقابلہ حسن نعت نے سماں باندھ دیا۔ نعت خوان بچوں نے سرکار دو عالمﷺ کی بابرکت ذات پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔شیخوپورہ کےضلع کونسل ہال میں مقابلہ حسن نعت منعقد کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت ذات پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے , مقابلہ حسن نعت میں طلباء میں عمیر اور طالبات میں خدیجہ لیاقت نے پہلی پوزیشن حاصل کی.

نعت خوان بچوں کا کہنا تھا کہ نعتیہ مقابلے میں حصہ لیکر شان رسول مقبولﷺ بیان کرنا انکے لیے باعث فخر ہے. مقابلہ حسن نعت کا مقصد نوجوان نسل میں دین اسلام سے محبت کے جذبے کو پروان چڑھانا تھا.ثناء خوان بچوں کو ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن نے انعامات سے نوازا ۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔