سرایت کر گئ جب سے ضیائے رحمت عالم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:30، 6 جولائی 2022ء از 49.33.238.165 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عاصی بیاروی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرایت کر گئ جب سے ضیائے رحمت عالم

بصیرت ہوگئ ہے آشنائے رحمت عالم


خدا کے بعد جس کو برترو بالا کہا جائے

نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے سوائے رحمت عالم


بدلتا کیوں نہ کعبہ سے با لآ خر قبلئہ اول

رضائے حق میں پنہاں ہے رضائے رحمت عالم


جہاں روح الامیں کی بھی رسائی غیر ممکن ہے

وہاں سے جاکے پل میں لوٹ آئے رحمت عالم


دعا جب دین حق کی تقویت کے واسطے مانگی

عمر فاروق ٹھہرے مدعائے رحمت عالم


یہ شمع حق یونہی روشن رہے گی تا دم آخر

وہاں وہ تھے یہاں ہم ہیں فدائے رحمت عالم


ملے توفیق عاصی کو بھی یوں مدحت سرائی کی

کہ دل میں حمدہو، لب پر ثنائے رحمت عالم