رحمن کیانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:01، 4 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء === {{نعت }} === ان کی توصیف میں بھی سوء ادب کی باتیں نعت میں ساقی و مے، بزمِ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان کی توصیف میں بھی سوء ادب کی باتیں

نعت میں ساقی و مے، بزمِ طرب کی باتیں


بے محابانہ قد و عارض و لب کی باتیں

شام ہجراں کا بیاں وصل کی شب کی باتیں


ایسی باتیں کہ اگر منہ سے نکل جاتی ہیں

سن کے بے پردہ خواتین بھی شرماتی ہیں


باعثِ شرم و ندامت ہیں جو سوچیں سمجھیں

حسن اور عشق نگاراں کی رواجی باتیں


قافیوں اور ردیفوں کو بدل کر جن میں

شاعرانِ عجم و ہند کی بنتی نعتیں


تالیاں پیٹ کے سُر تال میں گانے کے لئے

زیر محرابِ حرم رقص دکھانے کے لئے