رحمتِ دو جہاں پر سلام (مظفر وارثی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:51، 27 جنوری 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: رحمتِ دوجہاں پر سلام شہد رکھے زباں پر سلام اشک انکی طرف چل پڑے اِس حَسیں کہکشاں پر سلام اپنی آن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

رحمتِ دوجہاں پر سلام

شہد رکھے زباں پر سلام


اشک انکی طرف چل پڑے

اِس حَسیں کہکشاں پر سلام


اپنی آنکھوں سے لکھ آیا ہوں

آپ کے آستاں پر سلام


بھیجتی ہے سماعت مری

اُس سراپا اذاں پر سلام


دشمنِ جاں کو بھی امن دے

پیشوائے اماں پر سلام


جگمگائیں نشانِ قدم

جادہِ جاوداں پر سلام