رحمتوں کا نزول کافی ہے ۔ مطلوب حسن مطلوب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:35، 18 جولائی 2017ء از 103.255.5.47 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مطلوب حسن مطلوب ==== {{نعت}} ==== رحمتوں کا نزول کافی ہے شاخِ دل پر یہ پھول کافی ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مطلوب حسن مطلوب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمتوں کا نزول کافی ہے

شاخِ دل پر یہ پھول کافی ہے


دوجہاں کی سعادتوں کے لیے

حب آلِ نتول کافی ہے


کیوں فروعات میں الجھتے ہو

مصطفائیﷺ اصول کافی ہے


روزِ محشر ہم عاصیوں کے لیے

بس نگاہِ رسولﷺ کافی ہے


حق نما ہے حضورﷺ کی نسبت

ہم کو اس کا حصول کافی ہے


نعت میں داد کی ہوس ہے غلط

آپﷺ کر لیں قبول کافی ہے


بہر دیدہ وری سنو مطلوب

راہِ طیبہ کی دھول کافی ہے