دل کو آئینہ بنایا گیا جن کی خاطر ۔ اعظم چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:46، 24 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏مزید دیکھیے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دل کو آیئنہ بنایا گیا جن کی خاطر

آنکھ کو ہوش میں لایا گیا جن کی خاطر


نغمہ بلبل کو سیکھایا گیا جن کی خاطر

گل میں خوشبو کو بسایا گیا جن کی خاطر


جن کی خاطر ہوئی تخلیق بہار ابدی

باغ توحید سجایا گیا جن کی خاطر


شاخ کو، غنچے کو، بلبل کو چمن کو گل کو

عالم وجد میں لایا گیا جن کی خاطر


عرش کو مہر کو انجم کو فلک کو مہ کو

ہمہ تن چشم بنایا گیا جن کی خاطر


وہ جمال ازلی جلوہ ذات احدی

سارے نبیوں سے چھپایا گیا جن کی خاطر

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اعظم چشتی | اے خدائے جمال زیبائی