خلد مری صرف اس کی تمنا،صلی اللہ علیہ و سلم ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:02، 18 اپريل 2017ء از 39.55.253.50 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== خلد مری صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم وہ مرا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خلد مری صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم

وہ مرا سدرہ وہ مرا طوبی، صلی اللہ علیہ وسلم


غار حرا میں وہ تنہا تھا،تنہائی میں بھی یکتا تھا

چار طرف ذکر اقراء تھا صلی اللہ علیہ وسلم


قبل اس کے مسجود تھے کتنے، فرعون و نمرود تھے کتنے

کتنے بتوں کو اس نے توڑا، صلی اللہ علیہ وسلم


اس کا جلال ہے بحر و بر، اس کا جمال ہے کوہقمرمیں

اس کی گرفت میں عالم اشیا، صلی اللہ علیہ وسلم


وہ جو بظاہر خاک نشیں تھا، لیکن جو افلاک نشیں تھا

میں ہوں ندیم غلام اسی کا،صلی اللہ علیہ وسلم


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی