حسن اخلاق نبی مطلع دیوان عرب ۔ غلام زبیر نازش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:01، 18 جولائی 2017ء از 103.255.5.47 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: غلام زبیر نازش ==== {{نعت}} ==== حسن اخلاق نبی{{ص}} مطلع دیوان عرب بزمِ ہستی کی ضیا چ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: غلام زبیر نازش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حسن اخلاق نبیﷺ مطلع دیوان عرب

بزمِ ہستی کی ضیا چہرہ تابان عرب


لائے اس شان سے تشریف رسول عربی

دہر میں پھیل گئی نزہت بستان عرب


اس میں اس ہستیء اقدا کا ہے نوریں دربار

کو کہ ہے اصل جہاں، روح عجم، جان عرب


شاہ لولاک لما، اس میں ہوئے جلوہ نما

ثبت قرطاس زمن پر نہ ہو کیوں شان عرب


اس کی ہر ایک روش آئینہ دار فردوس

روکش باغ جناں بوئے گلستان عرب


اس کے صدقے سے ملی دولت ایمان و یقین

بزم کونین پہ کیا کیا نہیں احسان عرب


محترم آپ کی نسبت سے عجم ہے نازش

حب محبوب خدا کلُ سروسامان عرب