بہت قسمت پہ ہوں میں اپنی نازاں یا رسول اللہ ۔ شفیق بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:39، 11 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: شفیق بریلوی ==== {{نعت}} ==== بہت قسمت پہ ہوں میں اپنی نازاں یا رسول اللہ تمہارا ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شفیق بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بہت قسمت پہ ہوں میں اپنی نازاں یا رسول اللہ

تمہارا ہے مرے ہاتھوں میں داماں یا رسول اللہ


خدا سے ہم کلامی کا شرف تم کو ہوا حاصل

خدا کے گھر ہوئے تم جا کے مہمان یا رسول اللہ


ہوا ہے اور نہ ہوگا نہ ہے ثانی دو عالم میں

کہ تم ہو بخدا محبوب یزداں رسول اللہ


تمہیں نائب بنا کے بھیجا ہے رب دو عالم نے

گواہی کے لیے بھیجا ہے قرآں یا رسول اللہ


تمہاری ذاتِ عالی اے سبحان اللہ کیا کہنا

کہ ہے شانِ خدا بھی تم پہ قرباں یا رسول اللہ


خدارا پار کرو میرا بیڑا بحرِ عصیاں سے

مری کشتی کے تم ہی ہو نگہباں یا رسول اللہ


اسے کون ومکاں میں موت آئے ہو نہیں سکتا

تمہارا عشق ہو جس کی رگِ جاں یا رسول اللہ


سلامی دینے آتے ہیں مَلک بھی جانبِ حق سے

قسم اللہ کی ہو شاہِ ذی شاں یا رسول اللہ


یہ میرا ہے شفیق اس کا میں ہوں محشر میں کہہ دینا

کہ میری لاج رکھنا پیشِ یزداں یا رسول اللہ