آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی ۔ داغ دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:25، 21 جون 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: داغ دہلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی

آپ پر جان ہے قربان رسول عربی


کس نے یہ مرتبہ پایا، یہ ہوا کس کو عروج

ہوئےاللہ کے مہمان رسول عربی


ہے وہی حکم خداوند تعالی بیشک

جو ہو آپ کا فرمان رسول عربی


آپ کا رتبہ ہے ایسا کہ جناب جبرائیل

آپ کے در کے ہیں دربان رسول عربی