یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے ۔ اختر الحامدی الرضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:33، 15 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اختر الحامدی الرضوی ==== {{نعت}} ==== یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے حسین کعبہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اختر الحامدی الرضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے

حسین کعبہ ، حسیں ہر بہار آپ سے ہے


یہ کہکشاں یہ ستارے یہ پھول یہ غنچے

یہ کائنات جناں درکنار آپ سے ہے


بسی ہے آپ کے گیسوئے عنبریں کی مہک

فضا ہے مست ہوا مشک بار آپ سے ہے


ہر ایک اوج نے پائی ہے آپ سے عظمت

ہر اِک وقار کو حاصل وقار آپ سے ہے


یہ ہست و بود ،وجود و عدم ، ظہور ونمود

یہ نظمِ گردشِ لیل و نہار آپ سے ہے


محیطِ ارض و سما ہیں تجلیّات حضور

بہشتِ قلب و نظر کی بہار آپ سے ہے


سجی ہے آپ کے جلووں سے بزمِ کن فیکوں

حسین محفلِ پروردگار آپ سے ہے


مدینہ دور سہی ، بے نوا سہی اخترؔ !

بس اِک نگاہ کا اُمید وار آپ سے ہے