"یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی ۔ ادیب رائے پوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی تصویر کمال...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]


==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====
==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====

نسخہ بمطابق 00:18، 28 جولائی 2017ء


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی

تصویر کمالِ محبت تنویرِ جمال خدائی


تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی

اس گردِ سفر میں گم ہے جبریل امیں کی رسائی


تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پہ قرباں

یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی


یہ رنگ بہار گلشن یہ گل اور گل کا جوبن

تیرے نور قدم کا دھوون اس دھوون کی رعنائی


ما اجملک تیرے صورت مااحسنک تیری سیرت

مااکملک تیری عظمت تیرے ذات میں گم ہے خدائی


اے مظہر شان جمالی اے خواجۂ بندہ عالی

مجھے حشر میں کام آجاءے میرا ذوق سخن آرائی


تو رئیس روز شفاعت تو امیر لطف و عنایت

ہے ادیب کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی


مزید دیکھیے

ادیب رائے پوری