"یا الٰہی رحم فرما مصطفٰے کے واسطے ۔ امام احمد رضا خان بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی کتاب : حدائق بخشش === شجرہِ عُلِیَّہ حضراتِ عالی...)
 
 
سطر 101: سطر 101:


عفو و عرفاں عافیت احمد رؔضا کے واسطے
عفو و عرفاں عافیت احمد رؔضا کے واسطے


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===

حالیہ نسخہ بمطابق 19:39، 18 مارچ 2022ء


شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

شجرہِ عُلِیَّہ حضراتِ عالیہ قادریہ برکاتیہ ، بہ اندازِ مناجات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا الٰہی! رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے

یارسولَ اللہ! کرم کیجے خدا کے واسطے


مشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسطے

کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے


سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے

علمِ حق بے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے


صدقِ صادق کا تَصدّق صادق الاسلام کر

بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے


بہرِ معروف و سَری معروف دے بے خود سَری

جُندِ حق میں گِن جُنیدِ با صفا کے واسطے


بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتوں سے بچا

ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے


بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح، دے حُسن و سعد

بوالحسن اور بو سعیدِ سعد زا کے واسطے


قادری کر قادری رکھ قادریّوں میں اٹھا

قدرِ عبدالقادرِ قدرت نُما کے واسطے


اَحْسَنَ اللہُ لَہُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن

بندۂ رزّاق تاجُ الاصفیا کے واسطے


نصر ابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ

دے حیاتِ دیں مُحیِّ جاں فزا کے واسطے


طورِ عرفان و علوّ و حمد و حسنیٰ و بہا

دے علی، موسیٰ، حَسن، احمد، بہا کے واسطے


بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر

بھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے


خانۂ دل کو ضیا دے روئے ایماں کو جمال

شہ ضیا مولیٰ جمالُ الاولیا کے واسطے


دے محمد کے لیے روزی، کر احمد کے لیے

خوانِ فضل اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے


دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے

عشقِ حق دے عشقیِ عشق انتما کے واسطے


حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لیے

کر شہیدِ عشق حمزہ پیشوا کے واسطے


دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کر

اچھے پیارے شمسِ دیں بدر العلیٰ کے واسطے


دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر

حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے


صدقہ اِن اَعیاں کے دے چھ عین عز علم و عمل

عفو و عرفاں عافیت احمد رؔضا کے واسطے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ، اللہ کے نبی سے | یا الٰہی رحم فرما مصطفٰے کے واسطے | عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش