ہے بلندی کا نشاں ، نعلینِ اقدس آپ کی ۔ کوثر نقوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:06، 15 دسمبر 2017ء از 139.59.225.82 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کوثر نقوی ==== {{نعت}} ==== ہے بلندی کا نشاں ، نعلینِ اقدس آپ کی چومتاہے آسماں ، نع...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: کوثر نقوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہے بلندی کا نشاں ، نعلینِ اقدس آپ کی

چومتاہے آسماں ، نعلینِ اقدس آپ کی


اُس زمیں کو دیکھتے ہیں رشک سے اہل فلک

رکھی جاتی ہے جہاں ، نعلینِ اقدس آپ کی


کیوں نہ ہم چشمِ تصّور سے کریں اس کا طواف

لوحِ دل پرہے عیاں ، نعلینِ اقدس آپ کی


چودھویں کا چاند بھی ، ویسا سماں دیتا نہیں

جیسا دیتی ہے سماں ، نعلینِ اقدس آپ کی


پھر اُسے رہتی نہیں ہے ، اور زینت کی تلاش

کرلے جو زیبِ مکاں ، نعلینِ اقدس آپ کی


رفعت نعلین موسیٰ ، اُس کے آگے کچھ نہیں

جس بلندی پر ہے ، نعلینِ اقدس آپ کی


ہم زمیں والے توپھر،خاکی ہیں اے آقائے کُل

ہے چراغِ قُدسیاں ، نعلینِ اقدس آپ کی


آپ کے پیروں میںیہ ، عرشِ الہٰی تک گئی

کون پہنچا ، ہے نعلینِ اقدس آپ کی


ہر لُغت کے لفظ، ناکافی ہیں اس کے واسطے

ہو نہیں سکتی بیاں ، نعلینِ اقدس آپ کی


ہے دعا کوثر کی ، جب خورشیدِمحشر سرپہ ہو

ہو مسلسل سائباں ، نعلینِ اقدس آپ کی


نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27