ہو کیوں کر بیاں مجھ سے نعت محمد ﷺ(لطف اﷲ ر احلؔ بخاری)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:27، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: سید لطف اﷲ ر احلؔ بخاری( میسور) ﷺ ہو کیوں کر بیاں مجھ سے نعت محمد ﷺ ہے ب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: سید لطف اﷲ ر احلؔ بخاری( میسور)


ہو کیوں کر بیاں مجھ سے نعت محمد ﷺ

ہے بے مثل دنیا میں ذاتِ محمد ﷺ

ہوا ہے کوئی اور نہ ہوگا کوئی پھر

محمد ﷺکا ثانی نہ اُن سا پیمبر

نہیں ہے جہاں میں مثال محمد ﷺ

عجب تھا جلال و جمال محمد ﷺ

نبی ﷺ تو بہت آئے دنیا میں لیکن

تھی اصلاح بس اک قوم کی ان سے ممکن

زمانے کو تھا انتظار محمد ﷺ

کہ افضل و اکمل تھا کار محمد ﷺ

ترستی تھی انسانیت راہبر کو

تڑپتی تھی نسوانیت چارہ گر کو

مسیحائے نسواں نبی ﷺ بن کے آئے

غریبوں کے حق میں غنی بن کے آئے

وہ ماحیِ شرک و ستم بن کے آئے

وہ رافعِ رنج و الم بن کے آئے

زمانے کو تھا انتظارِ محمد ﷺ

کہ خوب اور بہتر تھا کارِ محمد ﷺ


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659