"ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نام محمد ۔ نصیر بدایونی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نصیر بدایونی ==== {{نعت}} ==== ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نامِ محمد مانے ہیں کبھی آپ ن...)
 
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 09:44، 22 اگست 2017ء


شاعر: نصیر بدایونی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نامِ محمد

مانے ہیں کبھی آپ نے احکامِ محمد


پتّھر کی عمارت پہ تو ہوتا ہے چراغاں

دنیا میں روا کیجیے پیغامِ محمد


قرآن سے پائیں گے جو ہم راہِ ہدایت

سچ پوچھو یہی اصل ہے اسلامِ محمد


سیرت سے جو سیکھے گا یہاں آپ کی مولا

پھر خود ہی وہ پھیلائے گا پیغامِ محمد


اُمّت کی شفاعت کو چلے آئیں گے آقا

ہم پائیں گے یہ حشر میں انعامِ محمد


جو دل میں بسائے گا نصیر عشقِ محمد

لے گا بھی وہی قبر میں پھر نامِ محمد