ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا ۔ محمد ابراہیم دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:49، 19 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد ابراہیم دہلوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== ہوا حمد خدا میں دل جو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد ابراہیم دہلوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا

الف الحمد رب العالمین کا ہے قلم میرا


رہے نام محمد لب پہ یارب اول و آخر

الٹ جائے بوقت نزع جب سینے میں دم میرا


محبت اہل بیت مصطفے کی نور بر حق ہے

کہ روشن ہو گیا دل مثل قندیل حرم میرا


دکھائی مجھ کو راہ شرع اصحاب پیمبر نے

چراغ راہ ہے اکرام اصحاب کرم میرا


لہیں شاہ نجف کے عشق میں دل میرا ڈوبا تھا

کہ ہے در نجف ہو کر چمکتا در یم میرا


رہے گا دانہ افشاں مزرع امید بخشش میں

غم آل نبی سے دانہ ہر اشک غم میرا


شہ بغداد کا خط غلامی ذوق رکھتا ہوں

نہ کیاں دل اس خط بغداد سے ہو جام جم میرا


مزید دیکھیے

محمد ابراہیم دہلوی