ہوئی ہے کائنات کی نمود آپ کے لئے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:42، 2 جنوری 2017ء از 182.185.175.138 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === شاعر: سلمان رسول ہوئی ہے کائنات کی نمود آپ کے لیے ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر: سلمان رسول

ہوئی ہے کائنات کی نمود آپ کے لیے

ہر ایک لمحہ جاری ہے درود آپ کے لیے

سبھی زمانے آپ کے ظہور کا حوالہ ہیں

سجی ہے بزم ہست اور بود آپ کے لیے

تصوّر حیات بھی ہے دم قدم سے آپ کے

ہے کرّۂ زمین کا وجود آپ کے لیے

حضور آپ کے لیے ہے وسعت جہات بھی

ہیں طول و عرض آپ کے، عمود آپ کے لیے

زمین سے آسمان تک سفر ہزاروں سال کا

ہوا پلک کی اک جھپک سے زود آپ کے لیے

رضائے رب ذوالجلال تھی عزیز آپ کو

کبھی زیاں اہم رہا، نہ سود آپ کے لیے

نشاط ہائے دہر سے کہیں سوا تھے لطف میں

تمام شب قیام اور سجود آپ کے لیے