ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد ۔ رشید محمود راجا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:49، 16 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رشید محمود راجا ==== {{نعت}} ==== ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد نعتِ رسول س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشید محمود راجا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد

نعتِ رسول سے ہے ثنائے خدا مراد


مدّاحی نبی کو کیا جس نے اختیار

وہ شخص کامگار ہے، وہ شخص با مراد


اللہ کے کرم کی ہے تعیم جس جگہ

اے دوستو! ہے اس سے عرب کی فضا مراد


منزل نہیں ہے جس کی مدینے کی سر زمیں

لاریب راہرو وہ ہے ناکام و نامراد


ہر چیز اس کے زیرِ قدم ہے جہان کی

مانگے گا کیا حضور کا مدحت سرا مراد


ظاہر ہوا ہے آیۂ مَاینُطِقُ سے راز

ہے گفتۂ رسول سے وحی خدا مراد


محمود اپنا دین ہے اُلفت حضور کی

آقا سے ہے وسیلہ قربِ خدا مراد