ہم بھی ان کے دیار جائیں گے ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:03، 28 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد علی ظہوری ==== {{نعت}} ==== ہم بھی ان کے دیار جائیں گے جائیں گے بار بار جائیں گ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی ظہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہم بھی ان کے دیار جائیں گے

جائیں گے بار بار جائیں گے


ان کے در پہ نثار کرنے کو

لے کے اشکوں کے ہار جائیں گے


خاکِ طیبہ کی خاک ہونے کو

ہم بھی مستانہ وار جائیں گے


جِس پہ دورِ خزاں نہیں آتا

دیکھنے وہ بہار جائیں گے


آئے گا ایک دن کہ سُوئے حرم

ہوکے مثلِ غبار جائیں گے


وہ ظہوری عجب سماں ہوگا

جب سرِ کوئے یار جائیں گے