ہمیشہ اپنے بندوں پہ رہا لطف و کرم تیرا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:45، 29 اگست 2019ء از 110.36.180.17 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ==={{حمد}}=== ہمیشہ اپنے بندوں پہ رہا لطف و کرم تیرا سہارا بے سہاروں کو مُیسر ہے بہم تیرا گناہوں کی سی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

ہمیشہ اپنے بندوں پہ رہا لطف و کرم تیرا

سہارا بے سہاروں کو مُیسر ہے بہم تیرا


گناہوں کی سیہ چادر لپیٹے جو بھی آتا ہے

سبھی کو اپنے دامن میں چھپاتا ہے حرم تیرا


شہنشاہوں کے دروازے تو اکثر بند ملتے ہیں

کُھلا رہتا ہے منگتوں پر سدا بابِ کرم تیرا


میں خود بھی ہوں بہت چھوٹا ‘ مِرے الفاظ بھی چھوٹے

سو کیونکر مجھ سے ہو پائے گا ذکرِ حق رقم تیرا


مِرے دامن میں کیا میرا سبھی انعام ہے تیرا

یہ توفیقِ ثناء تیری یہ قرطاس و قلم تیرا


مِرے ہاتھوں نے تھاما ہے تِرے محبوب کا دامن

جلیلِ بے نوا پر ہے یہی احسان کم تیرا