ہر سمت موجزن ہے جو فیضانِ مصطفیٰ(ڈاکٹر مجیب شہزرؔ)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:53، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ڈاکٹر مجیب شہزرؔ( علی گڑھ) ﷺ ہر سمت موجزن ہے جو فیضانِ مصطفیٰ احسانِ مصطفیٰ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ڈاکٹر مجیب شہزرؔ( علی گڑھ)


ہر سمت موجزن ہے جو فیضانِ مصطفیٰ

احسانِ مصطفیٰ ہے یہ احسانِ مصطفیٰ

دنیا سنور گئی مرا عقبیٰ سنور گیا

ہاتھوں میں آگیا مرے دامانِ مصطفیٰ

فرما دیا کہ اُمّتِ عاصی کی مغفرت

پوچھا خدا نے جب کبھی ارمانِ مصطفیٰ

اے آفتابِ حشر ترا غم نہیں ہمیں

ہم اُمّتی ہیں سایہ نشینانِ مصطفیٰ

حالانکہ یورشیں تو بہت ہیں خزائوں کی

لیکن مہک رہا ہے گلستانِ مصطفیٰ

کترا کے ان سے گردشِ دوراں گزر گئی

جو بھی ہوئے ہیں نغمہ سرایانِ مصطفیٰ

حائل تھے درمیاں جو حجابات اُٹھ گئے

یہ عظمتِ رسول ہے یہ شانِ مصطفیٰ

ہم جن کو آسمانی صحیفہ کہیں مجیبؔ

مدّاحِ مصطفیٰ ہیں ثنا خوانِ مصطفیٰ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png