ہر اک چہرے سے بہتر ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:53، 20 جولائی 2022ء از 49.32.225.53 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: á{{بسم اللہ }} شاعر: قمر صدیقی، بھارت بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === ہر اک چہرے سے بہتر ہے رسولِؐ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

á

شاعر: قمر صدیقی، بھارت

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر اک چہرے سے بہتر ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ

پسندِ ربِّ داور ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ


اور ان کے سامنے خورشید بھی شرمندہ طالع ہو

کہ وہ ماہِ منور ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ


بہت ہی بخت والی چشم ہیں سارے صحابہؓ کی

کہ جن کا دید منظر ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ