"گُھل جاتی ہیں جب ساغرِ وجدان میں نعتیں ۔ ناز خیالوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: ادبی نعتیں شاعر : ناز خیالوی === {{نعت }} === گھل جاتی ہیں جب ساغرِ وجدان میں نعت...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:13، 13 اکتوبر 2017ء

شاعر : ناز خیالوی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

گھل جاتی ہیں جب ساغرِ وجدان میں نعتیں

پھر کہتا ہوں آقاؐ ، میں تری شان میں نعتیں


آیات کو چوموں، کبھی اشعار پہ جھوموں

نعتوں میں ہے قرآن تو قرآن میں نعتیں


محفوظ ہوں میں اِس لئے ہر رنجِ سفر سے

رہتی ہیں ہمیشہ میرے سامان میں نعتیں


مسلم کا کبھی اسلام مکمل نہیں ہوتا

جب تک کہ نہ شامل کرے ایمان میں نعتیں


وہ بھاگ بھری دھی ہے، ہرے بخت ہیں اُس کے

بخشی ہیں جسے ماں باپ نے دان میں نعتیں


یہ سلسلہ جاری رہے توصیفِ نبی کا

بڑھتی رہیں یا رب، مرے دیوان میں نعتیں


اے نازشِ کونین یہ سب تیرا ہی کرم ہے

ورنہ تھیں کہاں ناز کے امکان میں نعتیں