"گوہر ملسیا نی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: گوہر ملسیانی۔خانیوال دو مضامین ’’ ادب او ر صنفِ نعت کے تقاضے‘‘ اور ’’ اردو نعت حقائق کے آئین...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:32، 19 اپريل 2017ء

گوہر ملسیانی۔خانیوال

دو مضامین ’’ ادب او ر صنفِ نعت کے تقاضے‘‘ اور ’’ اردو نعت حقائق کے آئینے میں‘‘ سہہ ماہی الزبیر، بہاولپور یا کسی اور جریدے میں شائع ہوئے تھے ،میرے ریکارڈ میں موجود تھے ان کی نقول ارسال کر رہا ہوں۔

کچھ شائع شدہ اور کچھ غیر شائع شدہ مقالات میرے پاس ہیں ،ان کو ’’مقالاتِ نعت‘‘ کے عنوان سے کتابی صورت میں لانے کا ارادہ ہے ،چار تو وہ مقالے ہیں جو نعت رنگ میں شائع ہوئے ۔دو تین مقالے ہیں جو ’’نعت کے ارکانِ خمسہ‘‘ کے لیے تحریر کیے تھے ان میں دو تو تقریباً مکمل ہیں اور ایک ابھی شروع نہیں کیا ہے۔ میرا خیال ہے نعت رنگ پر مقالے کو مؤخر کر دوں تو یہ کتاب مکمل ہو جائے گی آپ کی رائے کا منتظر ہوں اگر اسی نعت رنگ کے شمارے میں نعت والے مقالے کو شامل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اسے تحریر کردوں۔ ہفتہ عشرہ میں ارسال کرسکوں گا ۔


مزید دیکھیے

نعت رنگ | کاروان ِ نعت | فروغ نعت | نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 25