گنہ آلود چہرے اشک سے ڈھلوائے جاتے ہیں ۔ ریاض مجید

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:32، 17 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ریاض مجید ==== {{نعت}} ==== گنہ آلود چہرے اشک سے ڈھلوائے جاتے ہیں مواجہ پر، پھر اس ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ریاض مجید

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

گنہ آلود چہرے اشک سے ڈھلوائے جاتے ہیں

مواجہ پر، پھر اس کے بعد زائر لائے جاتے ہیں


کیا جاتا ہے صیقل، جاں کو احساسِ ندامت سے

یہاں لانے سے پہلے چشم ودل چمکائے جاتے ہیں


ہے پاس خاطر پاکیزہ سرکار، اللہ کو

گنہ گار اس جگہ پر، پاک کرکے لائے جاتے ہیں


احاطہ سا کئے رکھتا ہے جاں کو نور کا حالہ

درودِ پاک کے انوار جاں پر چھائے جاتے ہیں


ڈراتی ہی نہیں ہے پُل صراط حشر کی وحشت

جو تیرے ہیں، تری رحمت کے سائے سائے جاتے ہیں


خطاکاروں کو بھی محرومِ رحمت وہ نہیں رکھتے

گنہ گاروں پہ بھی پہیم کرم فرمائے جاتے ہیں


ہے لطفِ خاص ان کی رحمت للعالمینی کا

مدینے میں ہم ایسے روسیہ بھی پائے جاتے ہیں


حرم میں ہے ریاض، اللہ اکبر! کیا مقدّر ہے

کرم کا سوچ کر آنکھوں میں آنسو آئے جاتے ہیں