گناہوں سے میرا دامن بچانا یا رسول اللہ ۔ فوزیہ شیخ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:34، 11 اکتوبر 2017ء از 39.42.190.205 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: گناہوں سے مرا دامن بچانا یا رسول اللّه مری ہستی کو پستی سے اٹھانا یا رسؐول اللّه میں روز و شب ت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

گناہوں سے مرا دامن بچانا یا رسول اللّه مری ہستی کو پستی سے اٹھانا یا رسؐول اللّه


میں روز و شب تمنا ئے زیارت میں ٹرپتی ہوں مری سوئ ہوئی قسمت جگانا یا رسؐول اللّه


ہو عالم جب نزع کا اور دنیا چھوڑ کر جاؤں مجھے توحید کا کلمہ پڑھانا یا رسؐول اللّه


شفاعت کا علم تھامے سر ِ محشر جو آئیں گے مجھے دامان ِ رحمت میں چھپانا یا رسؐول اللّه


سوا نیزے پہ سورج اور تانبے کی زمیں ہو گی مبارک ہاتھ سے کوثر پلانا یا رسؐول اللّه


اگر وحشت میں گھبراؤں گی تنہائ کے عالم میں اندھیری قبر میں چہرہ دکھانا یا رسول اللّه


سنھرے سبز گنبد کے تلے جو موت آ جا ئے ترے قدموں میں ہو میرا ٹھکانہ یا رسول اللّه

فوزیہ شیخ