"گناہوں سے میرا دامن بچانا یا رسول اللہ ۔ فوزیہ شیخ" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ گناہوں سے میرا دامن بچانا یا رسول اللہ کو بجانب گناہوں سے میرا دامن بچانا یا رسول اللہ ۔ فوزیہ شیخ منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 16:52، 13 اکتوبر 2017ء
شاعرہ: فوزیہ شیخ
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
گناہوں سے مرا دامن بچانا یا رسول اللّه
مری ہستی کو پستی سے اٹھانا یا رسؐول اللّه
میں روز و شب تمنا ئے زیارت میں ٹرپتی ہوں
مری سوئ ہوئی قسمت جگانا یا رسؐول اللّه
ہو عالم جب نزع کا اور دنیا چھوڑ کر جاؤں
مجھے توحید کا کلمہ پڑھانا یا رسؐول اللّه
شفاعت کا علم تھامے سر ِ محشر جو آئیں گے
مجھے دامان ِ رحمت میں چھپانا یا رسؐول اللّه
سوا نیزے پہ سورج اور تانبے کی زمیں ہو گی
مبارک ہاتھ سے کوثر پلانا یا رسؐول اللّه
اگر وحشت میں گھبراؤں گی تنہائ کے عالم میں
اندھیری قبر میں چہرہ دکھانا یا رسول اللّه
سنھرے سبز گنبد کے تلے جو موت آ جا ئے
ترے قدموں میں ہو میرا ٹھکانہ یا رسول اللّه