کھل گئے چرخ پہ اسرارِ خدا آج کی رات ۔ گوہر دہلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : گوہر دہلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کھل گئے چرخ پہ اسرارِ خدا آج کی رات

پڑ گئی عرش پہ بنیادِ…… آج کی رات

کوئی دیکھے تویہ اندازِ عطا آج کی رات

جوبھی دینا تھا وہ خالق نے دیا آج کی رات

ہے فرشتوں میں یہی شور بپا آج کی رات

عرش پر آتے ہیں محبوبِ خدا آج کی رات

کس کے پر تو سے منور ہے بساطِ عالم

عرش پر کون ہوا جلوہ نما آج کی رات

بمقامے کہ رسیدی نہ رسد ہیچ نبی

خود یہ کہتا ہے محمد سے خدا آج کی رات

نورِ عرفاں سے مرا دِل بھی ہے روشن گوہرؔ

ظلمتِ کفر میں پھیلی ہے ضیا آج کی رات