"کوثر نیازی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====خورشید رسالت کی شعاوں کا اثر ہے==== خورشید رسالت کی شعاوں کا اثر ہے احرام کی مانند...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ مولانا کوثر نایزی کو بجانب مولانا کوثر نیازی منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 18:12، 23 جنوری 2017ء
نمونہ کلام
خورشید رسالت کی شعاوں کا اثر ہے
خورشید رسالت کی شعاوں کا اثر ہے
احرام کی مانند مرا دامن تر ہے
نظارہ فردوس کی یا رب نہیں فرصت
اس وقت مدینے کی فضا پیش نظر ہے
اس شہر کے ذرے ہیں مہ و مہر سے بڑھ کر
جس شہر میں اللہ کے محبوب کا گھر ہے
یہ راہ کے کنکر ہیں کہ بکھرے ہوئے تارے
یہ کہکشاں ہے کہ تری گرد سفر ہے
اس صاحب معراج کے در کا ہوں بھکاری
قرآن میں جس کیلئے ماذا غ البصرہے
اک مہر لقا ، ماہ ادا کا ہے یہ اعجاز
ہر اشک مری آنکھ کا تابندہ گہر ہے
میں گنبد خضری کی طرف دیکھ رہا ہوں
کوثر مرے نزدیک یہ معراج نظر ہے