کوئی عقبی کوئی دنیا مانگے ۔ نور احمد قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:23، 22 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : نور احمد قادری === {{حمد }} === کوئی دنیا کوئی عقبیٰ مانگے نور تجھ سے ترا جلوہ مانگ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر : نور احمد قادری

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

کوئی دنیا کوئی عقبیٰ مانگے

نور تجھ سے ترا جلوہ مانگے


تیری رحمت اسے دریا بخشے

جو تری ذات سے قطرہ مانگے


توہی داتا ہے ہر اک داتا کا

خیر تجھ سے ہی زمانہ مانگے


کر عطا وہ جو تجھے شایاں ہے

بن کے سائل کوئی کیا کیا مانگے


دینے والے مجھے اتنا دے دے

نام لے کر ترا دنیا مانگے


سب کو دیتا ہے تو اسباب حیات

ہو کوئی غیر کہ اپنا مانگے


تیرے محتاج ہیں سب جن و بشر

نور بھی نور کا صدقہ مانگے


مزید دیکھیے

فروغ نعت ۔ شمارہ نمبر 15