"کوئی عقبی کوئی دنیا مانگے ۔ نور احمد قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : نور احمد قادری === {{حمد }} === کوئی دنیا کوئی عقبیٰ مانگے نور تجھ سے ترا جلوہ مانگ...)
 
سطر 41: سطر 41:
=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[فروغ نعت ۔ شمارہ نمبر 15 ]]
[[فروغ نعت ۔ شمارہ 15 ]]

نسخہ بمطابق 11:23، 22 ستمبر 2017ء

شاعر : نور احمد قادری

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

کوئی دنیا کوئی عقبیٰ مانگے

نور تجھ سے ترا جلوہ مانگے


تیری رحمت اسے دریا بخشے

جو تری ذات سے قطرہ مانگے


توہی داتا ہے ہر اک داتا کا

خیر تجھ سے ہی زمانہ مانگے


کر عطا وہ جو تجھے شایاں ہے

بن کے سائل کوئی کیا کیا مانگے


دینے والے مجھے اتنا دے دے

نام لے کر ترا دنیا مانگے


سب کو دیتا ہے تو اسباب حیات

ہو کوئی غیر کہ اپنا مانگے


تیرے محتاج ہیں سب جن و بشر

نور بھی نور کا صدقہ مانگے


مزید دیکھیے

فروغ نعت ۔ شمارہ 15