"کوئی عقبی کوئی دنیا مانگے ۔ نور احمد قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 39: سطر 39:




=== مزید دیکھیے ===
=== بشکریہ  ===


[[فروغ نعت ۔ شمارہ 15 ]]
[[فروغ نعت ۔ شمارہ 15 ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 13:33، 23 ستمبر 2017ء

شاعر : نور احمد قادری

حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی دنیا کوئی عقبیٰ مانگے

نور تجھ سے ترا جلوہ مانگے


تیری رحمت اسے دریا بخشے

جو تری ذات سے قطرہ مانگے


توہی داتا ہے ہر اک داتا کا

خیر تجھ سے ہی زمانہ مانگے


کر عطا وہ جو تجھے شایاں ہے

بن کے سائل کوئی کیا کیا مانگے


دینے والے مجھے اتنا دے دے

نام لے کر ترا دنیا مانگے


سب کو دیتا ہے تو اسباب حیات

ہو کوئی غیر کہ اپنا مانگے


تیرے محتاج ہیں سب جن و بشر

نور بھی نور کا صدقہ مانگے


بشکریہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فروغ نعت ۔ شمارہ 15