"کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی کا ۔ خالد محمود خالد" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
 
سطر 3: سطر 3:
شاعر : [[خالد محمود خالد]]
شاعر : [[خالد محمود خالد]]


==== نعت رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم ====
==== نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ====





حالیہ نسخہ بمطابق 16:20، 30 اگست 2017ء


شاعر : خالد محمود خالد

نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

یہ سب تُمہارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے


عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قِسمت

میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضورﷺ کی بندہ پروری ہے


عمل کی میرے اساس کیا ہے بجز ندامت کے پاس کیا ہے

رہے سلامت بس اُن کی نسبت مرا تو بس آسرا یہی ہے


اُنہی کے دَر سے خُدا مِلا ہے انہی سے اُس کا پتہ چلا ہے

وہ آئینہ جو خُدا نُما ہے جمالِ حسنِ حضور ہی ہے


تجلّیوں کے کفیل تُم ہو مرادِ قلبِ خلیل تُم ہو

خُدا کی روشن دلیل تُم ہو یہ سب تمہاری ہی روشنی ہے


بشیر کہیے نزیر کہیے اُنہیں سراجِ مُنیر کہیے

جو سر بسر ہے کلام ربّی وہ میرے آقاﷺ کی زندگی ہے


یہی ہے خالد اساس رحمت یہی ہے خالد بنائے رحمت

نبیﷺ کا عرفان زندگی ہے نبیﷺ کا عرفان بندگی ہے

نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| قاری خورشید احمد کی آواز میں



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خالد محمود خالد