"کوئی ان کے بعد نبی ہوا ۔ حنیف اسعدی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حنیف اسعدی === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === کوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں...)
 
سطر 16: سطر 16:

بجز ان کے رحمتِ ہر زماں، کوئی ہو تو بتایئے  
بجز ان کے رحمتِ ہر زماں، کوئی اور ہو تو بتایئے  

نہیں ان سے پہلے کوئی نہ تھا، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں  
نہیں ان سے پہلے کوئی نہ تھا، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں  
سطر 39: سطر 39:

یہ بلندیا ں کوئی چھو سکا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
یہ بلندیا ں کوئی چھو سکا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

=== رسائل و جرائد  جن میں یہ کلام شائع ہوا ===
=== رسائل و جرائد  جن میں یہ کلام شائع ہوا ===

[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]]
[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 13:58، 24 مارچ 2017ء

شاعر: حنیف اسعدی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

کہ خدا نے خود بھی تو کہدیا ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

کوئی ایسی ذاتِ ہمہ صفت، کوئی ایسا نورِ ہمہ جِہت

کوئی مصطفےٰ، کوئی مجتبےٰ ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

بجز ان کے رحمتِ ہر زماں، کوئی اور ہو تو بتایئے

نہیں ان سے پہلے کوئی نہ تھا، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

کسی ایسی ذات کا نام لو جو امیں بھی ہو جو اماں بھی ہو

یہ مرے یقیں کا ہے فیصلہ ،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

یہ نگار خانہء روزو شب‘ اُسی مبتدا کی خبر ہے سب

مگر ایسا جلوہء حق نما، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

یہ سوال تھا کوئی اور بھی ہے گناہگاروں کا آسرا

تورواں رواں یہ پکار اٹھا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

وہ قدم اٹھے تو بیک قدم ہمہ کائنات تھی زیرِپا

یہ بلندیا ں کوئی چھو سکا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25