کنور مہندر سنگھ بیدی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:10، 15 جنوری 2017ء از ارم نقوی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ملف:Mohender Singh Bedi.jpg ہم کسی دین سے ہوں، قائلِ کردار تو ہیں ہم ثناء خواںِ شہِ حیدرِ کرارؐ تو ہیں ن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Mohender Singh Bedi.jpg




ہم کسی دین سے ہوں، قائلِ کردار تو ہیں ہم ثناء خواںِ شہِ حیدرِ کرارؐ تو ہیں نام لیوا ہیں محمدؐ کے پرستار تو ہیں یعنی مجبور بہ احمد مختار تو ہیں

عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام امن کا، آشتی کا مہر و مروت کا ہے نام وسعت قلب کا ، اخلاص و اخوت کا ہے نام تختہِ دار پہ بھی حق و صداقت کا ہے نام میرا اسلام نِگہ و نام میں ہے، بد نام نہیں بات اتنی ہے کہ اب عام یہ اسلام نہیں