"کنور مہندر سنگھ بیدی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 59: سطر 59:


[[زمرہ: غیرمسلم شعراء ]]
[[زمرہ: غیرمسلم شعراء ]]
[[زمرہ: نعت گو شعراء ]]

نسخہ بمطابق 07:09، 17 جنوری 2017ء

Mohender Singh Bedi.jpg


کنور مہندر سنگھ بیدی ، تخلص سحر۔۹؍مارچ1909ء کومنٹگمری(ساہیوال) میں پیدا ہوئے۔ چیفس کالج ،لاہور میں1919ء سے 1925ء تک تعلیم پائی۔ پھر گورنمنٹ کالج، لاہور میں داخلہ لیا۔ اورتاریخ اور فارسی کے ساتھ بی اے کیا۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد پہلی تقرری لائل پور میں ہوئی۔ وہاں جولائی 1893ء سے دسمبر1935ء تک رہے۔ مختلف چہروں اور محکموں میں ملازمت کے بعد 1967ء میں ریٹائر ہوئے۔ وہ ۱۷؍جولائی 1998ء کو دہلی میں انتقال کرگئے۔

کنور مہندرسنگھ بیدی ایک کثیر الجہات شخصیت کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے۔ 60 برس تک شاعری کی ۔ ان تمام مشغلوں میں شاعری میں وہ کسی کے شاگرد نہیں تھے۔انہوں نے اپنی شاعری میں حضرت رسول ِاکرم (ص) اور اہلِ نیت کی شان میں بھی بہت عمدہ خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

تصانیف

ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:

’یادوں کا جشن‘(خودنوشت حالات زندگی)

’کلام کنورمہندر سنگھ بیدی سحر(انتخاب وتلخیص:احمدفراز)

نمونہِ کلام

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں

ہم کسی دین سے ہوں، قائلِ کردار تو ہیں

ہم ثناء خوانِ شہِ حیدرِ کرارؐ تو ہیں


نام لیوا ہیں محمدؐ کے پرستار تو ہیں

یعنی مجبور پئے احمد مختار تو ہیں


عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں

میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام

میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام

امن کا، آشتی کا مہر و مروت کا ہے نام


وسعت قلب کا ، اخلاص و اخوت کا ہے نام

تختہِ دار پہ بھی حق و صداقت کا ہے نام


میرا اسلام نِگہ و نام میں ہے، بد نام نہیں

بات اتنی ہے کہ اب عام یہ اسلام نہیں

شراکتیں

یہ صفحہ صارف: ارم نقوی نے شروع کیا