"کرم کے بادل برس رہے ہیں ۔ عبدالستار نیازی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : عبدالستار نیازی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== کرم کے بادل برس رہے ہیں...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 54: سطر 54:


نبیؐ کے در کی گداگری ہے
نبیؐ کے در کی گداگری ہے
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===





نسخہ بمطابق 07:25، 25 اپريل 2017ء


شاعر : عبدالستار نیازی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

کرم کے بادل برس رہے ہیں

دلوں کی کھیتی ہری بھری ہے


یہ کون آیا کہ ذکر جسکا

نگر نگر ہے گلی گلی ہے


یہ کون بن کر قرار آیا

یہ کون جانِ بہار آیا


گلوں کے چہرے ہیں نکھرے نکھرے

کلی کلی میں شگفتگی ہے


دیئےگلوں کے جلائے رکھنا

نبیؐ کی محفل سجائے رکھنا


جو راحتِ دل سکونِ جاں ہے

وہ ذکر ذکرِ محمدیؐ ہے


نبیؐ کو اپنا خدا نہ مانو

مگر خدا سے جدا نہ جانو


ہے اہلِ ایما ں کا یہ عقیدہ

خدا خدا ہے نبیؐنبیؐ ہے


نہ مانگو تم دنیا کے خزینے

چلو نیازی چلیں مدینے


کہ بادشاہی سے بڑھ کے پیارے

نبیؐ کے در کی گداگری ہے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

عبدالستار نیازی