کبھی زندگی پہ نہ کی نظر کٹی عمر ساری گناہ میں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:52، 21 جولائی 2022ء از 49.32.249.82 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: اشتیاق بھاگل پوری بشکریہ:عالم نظامی === {{حمد}} === کبھی زندگی پہ نہ کی نظر کٹی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اشتیاق بھاگل پوری

بشکریہ:عالم نظامی

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

کبھی زندگی پہ نہ کی نظر کٹی عمر ساری گناہ میں

اے خدائے کعبہ پناہ دے میں کھڑا ہوں تیری پناہ میں


یہی چند قطرے جو اشک کے ابھی تیرتے ہیں نگاہ میں

یہ ندامتوں کے چراغ ہیں انہیں لایا ہوں میں گواہ میں


مرا جرم لاکھ بڑا سہی ترے فضل سے تو بڑا نہیں

مرے جیسے لاکھوں ہیں خیمہ زن تری رحمتوں کی پناہ


بہ فراق احمد مجتبٰی بہ ثنائے احمد مصطفیٰ

اسی درد میں کٹے زندگی مجھے موت دے اسی چاہ میں


میں بلند دست دعا کروں تو عطا کے گیسو بکھیر دے

اے ہجوم رحمت کبریا وہ اثر تو دے مری آہ میں